دشمن افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے،دفتر خارجہ

06:38 PM, 23 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: دشمن افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کاکہناہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرناہے تو دونوں ممالک کومل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ دشمن افغانستان کی ابتر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں امن مخالف دہشت گردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ دونوں ممالک مل کرمشترکہ دشمن سے نمٹ سکتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو پورے عزم کے ساتھ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج سے ملاقات میں افغان سفیر نے بھی امن دشمنوں کیخلاف مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی زبان زد عام ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں