مسجد پر پتھرائو کرنے والا شخص گرفتار

04:41 PM, 23 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر مونٹریال میں افریقی نژاد مسلمانوںکے شہری مرکز میں توبہ مسجد پر پتھراؤ کیا ہے۔

مونٹریال پولیس نے کہا ہے کہ مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کے پتھراؤ سے ٹوٹنے کی اطلاع پر ایک 26 سالہ مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حملہ آور کو نفرت اور شر پسندی کے الزامات کے ساتھ عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب کیوبک سٹی کی ایک جامع مسجد پر حملہ کرتے ہوئے6 افراد کی ہلاکتوں کا سبب بننے والے الیگزینڈر بیسونتے دوسری بار عدالت میں پیش ہوا۔

تیس مارچ کو ملتوی ہونے والے مقدمے میں حملہ آور پر 6 بار قتل کرنے کے جرم میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں