نسوانیت پر مبنی بھارتی فلم ”لپ سٹک انڈر مائی بُرقعہ“ بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے رد!

03:02 PM, 23 Feb, 2017

ممبئی:الانکریتا شرواستوا کی فلم لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ ایک ایسی کہانی ہے جو چار خواتین کے گرد گھومتی ہے ڈرامے میں چاروں کو جنسی طور پر منحرف ہوتے دکھایا گیا ہے اور پھر ان کو پیش آنے والی مشکلات اور کس طرح وہ معاشرے سے مقابلہ کرتی ہیں بھی دکھایا گیا ہے۔

لیکن بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ دینے سے یا نشر کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق اس فلم میں جنسی موضوع کو بے تحاشا استعمال کیا گیا ہے اور زندگی کو ایک سراب دکھایا گیا ہے جو معاشرتی اقدار کے خلاف ہے جبکہ رد کرنے کی سب سے بڑی وجہ فلم کا موضوع نسوانیت پر مبنی ہونا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے پروڈیوسر پرکاش اور ہدایت کار الانکریتا ہیں۔فلم کی ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ”سرٹیفکیٹ صرف اس لیے نہیں دیا جارہا کہ یہ خواتین کے لیے آواز اٹھا تی کہانی ہے جو معاشرے کے خود ساختہ اصولوں کے خلاف ہے“۔فلم کی ٹیم نے ریلیز سرٹیفکیٹ کے لیے دوبارہ درخواست دی ہے جبکہ اس کے بعد ٹیم Film Certification Appellate Tribunal (FCAT) کے پاس درخواست لے کر جائے گی۔

مزیدخبریں