لاہور بم دھماکہ، عینی شاہدین نے دھماکے کے وقت کیادیکھا

لاہور بم دھماکہ، عینی شاہدین نے دھماکے کے وقت کیادیکھا

لاہور ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے نے ایک بار پھر سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ، ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے میں 8افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ڈیفنس دھماکے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے اٹھنے والی دھول تھمی تو تیس پینتیس افراد گرے پڑے تھے ،شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،لوگ اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے دیوانہ وار پہنچے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق جناح اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا،لاہور کے اسپتالوں میں خون دینے والوں کا تانتا ثابت کر گیا کہ فسادی اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکام ہو گئے ،قوم نے اپنے عزم سے ثابت کر دیا کہ اس سرزمین پر انتہا پسندوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں.