نیو دہلی: کرکٹ کیرئیر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مسلمان کھلاڑی عرفان پٹھان کو آئی پی ایل 2017 کے ایڈیشن میں کسی بھی فرنچائز نے شامل نہیں کیا۔ ایونٹ سے نظر انداز آل راؤنڈر سخت صدمے سے دوچار ہیں۔ اپنےجذبات مداحوں تک پہنچانے کے لیے عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں کمر میں 5 فریکچرز کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ اب شاید وہ کبھی دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جس پر عرفان نے ڈاکٹر کو کہا کہ وہ ہر صورت کرکٹ کھیل کر اپنے ملک کے لئے نام بنائیں گے۔
To all my fans ???? pic.twitter.com/jQaMbjPNTe
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 21, 2017
ان کا کہنا تھا کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے نہ صرف دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوئے بلکہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لیکن کبھی ہار نہیں مانی۔ اپنے ملک کے لئے کرکٹ نہ کھیل پانے کا دکھ نہیں سہہ سکتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں