اسلام آباد: نادرا بلڈنگ فراڈ کیس:ڈی جی نادرا طاہر اکرم ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

01:57 PM, 23 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نادرا بلڈنگ فراڈ کیس میں ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی جی نادرا نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہےوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل طاہر اکرم کو معطل کر رکھا ہے، انہوں نے نادرا کی ہائرنگ کمیٹی کو بھی معطل کر دیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت نادرا بورڈ میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے، معطل کیے گئے افراد پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔وزیرداخلہ نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا، پیپرارولز اور شفافیت کے تقاضوں کو مدنظر کیوں نہیں رکھا گیا۔

مزیدخبریں