دن میں دس دفعہ پھل اور سبزیاں کھائیں،لمبی زندگی پائیں!

01:04 PM, 23 Feb, 2017

لاہور: آئے دن صحت کے حوالے سے نئی تحقیقات اور لمبی صحت مند زندگی پانے کے طریقے سامنے آتے رہتے ہیں جن میں سے کئی تو خاصے منفرد ہوتے ہیں۔

لندن کے امپرئیل کالج کی حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اگر دن میں دس مرتبہ پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو انسان قدر ے لمبی زندگی جی سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر انسان200گرام پھل یا سبزیاں کھاتا ہے تو اُسکے جینے کے 15فیصد امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ اگر800گرام پھل سبزیاں کھائی جائیں تو31فیصد امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس جدید تحقیق کے مطابق 20لاکھ افراد کی کھانے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ پھل اور سبزیاں بہت سے موذی امراض جیسا کہ کینسر،عارضہ قلب اور دیگر کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر سبز رنگ کی سبزیوں مثلا پالک،شملہ مرچ ،گوبھی اور سلاد کے پتے وغیرہ کو روزمرہ استعمال میں لایا جائے تو کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ ترش پھل کینو،سنگترے وغیرہ کھانے سے جلدی امراض اور عراضہ قلب سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں