بیت المقدس :قبل اول کی زیارت ہر مسلمان کے دل کی خواہش ہے مگر اسرائیل کے مظالم کی وجہ دنیا کے زیادہ تر مسلمان قبل اول کی زیارت کے لیے نہیں جا سکتے لیکن اب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک خوشخبر ی ہے کہ مسجد اقصی کی زیارت کے خواہشمند مسلمانو ں کے لیے ایک پروگرام متعارف کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کو روح القدس کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں ویب سائٹ اور مختلف ایپلی کیشنز شامل ہیں، ورچوئل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں 130 تاریخی اور آثارتی مقامات کا دورہ کیا جا سکے گا۔
مسجد اقصیٰ سے متعلق ویب سائٹ روح القدس دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائٹ ہو گی۔ یہ سفر مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے سے شروع ہو کر آخری دروازے تک جائے گا۔
اس دوران سیاحتی سفر کے ایک گائیڈ کی سہولت بھی میسر ہو گی جو مستند علمی ذرائع کے حوالے سے معلومات کی روشنی میں ان مقامات کا تاریخی پس منظر پیش کرے گا۔ یہ معلومات تین زبانوں میں دستیاب ہوں گی جن میں عربی، انگریزی اور فرانسیسی زبان شامل ہے۔ اس کے علاوہ مسجد اقصی کی خوب صورت تصاویر بھی شامل ہو نگی۔
قبلہ اول کی زیارت ، دنیا بھر کے مسلمانوں کی دلی خواہش پوری ہوگئی
11:48 AM, 23 Feb, 2017