اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ نے رہنما دانیال عزیز نے کہا آج تحریک انصاف کے دلائل میں وزن نہیں تھا۔ ججز نے کہا آج آپ کیلئے قانون نہیں بنا سکتے۔ عدالت نے کہا اخباری تراشے قابل سماعت نہیں۔ انہوں نے کیا جمہوریت کے خلاف نئی سازش بھی ناکام ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں عوام فیصلہ کرے گی۔
تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں والی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی نے کبھی معیشت پر بات نہیں کی۔ وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بات کرتے ہوئے کہا پاناما کا سارا کیس سیاسی بنیادوں پر لڑا گیا۔ عدالت کو مسلسل دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان اداروں کو دباؤ میں لا کر مرضی کا فیصلہ لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا پاناما کیس کا فیصلہ اب زیادہ دور کی بات نہیں۔ سایست دانوں کی قسمت کا فیصلہ عوام کی عدالتوں میں ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا عدالتوں کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا چاہیئے۔ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ بعض عناصر کو سیاسی بونوں کی ضرورت ہے نہ کہ پاپولر لیڈر کی۔ سربراہ تحریک انصاف نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کیا۔
انھوں نے کہا کہ عدالت میں ان کا مؤقف سنا نہیں گیا اس لئے انھیں ورکرز کنونشن میں باتیں کرنا پڑیں۔ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی وحدت اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں