مینڈکوں کی 7نئی اقسام دریافت

10:40 AM, 23 Feb, 2017

لاہور:قدرت نے جہاں کائنات میں مختلف رنگ بکھیرے ہیں وہیں نباتات اور جمادات کی ہزاروں اقسام پیدا کر کے عقلِ انسانی کو دنگ کر دیا ہے۔

بھارتی سائنسدانوں کی محنت رنگ لائی اور جنوبی بھارت میں مغربی گھاٹ کے علاقے سے مینڈکوں کی 7نئی اقسام دریافت کی ہیں.

اور یہ تمام مینڈک رات کے مینڈک ہیں یعنی صرف رات میں ہی باہر نکلتے ہیں۔

ان مینڈکوں کی جسامت اتنی چھوٹی ہے کہ ایک روپے کے سکے پر بھی آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔12.2سے15.4ملی میٹر کی جسامت کے حامل یہ مینڈک کیچڑ اور دلدلی علاقوں میں رہتے ہیں اور انسانی ہاتھ کے انگوٹھے کے ناخن پر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

ان مینڈکوں کا سائنسی نام Nyctibachtrusہے اور اس سائنسی نام کا مطلب بھی ”رات کے مینڈک“ ہی ہے۔

یونیورسٹی آف دہلی کی طالبہ اور پروفیسرز نے پانچ سالہ تحقیق کے بعد ان مینڈکوں کو دریافت کیا ہے۔

مزیدخبریں