اسلام آباد: کراچی کو کؤڑے کے ڈھیر بننے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔تاہم ابھی تک اس کا کوئی بہتر حل نہیں نکالا جا سکا ۔ مگر اب کراچی میںجگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے پریشان عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ شہر کا گند ا ٹھانےکے لیے چین سے منگوائی گئی 165 میں سے 22 گاڑیاں کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔
چین سےآنے والی گاڑیاں فی الحال کراچی جنوبی اور شرقی سے کچرا اٹھائیں گی ۔
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کہتے ہیں ایک ہفتے میں ہیوی مشینری بھی کراچی آ جائے گی جس کے بعد شہر میں صفائی ہوتی دکھائی دے گی۔