نظام شمسی میں قابل رہائش 7 سیاروں کی موجودگی کا انکشاف

09:04 AM, 23 Feb, 2017

واشنگتں: ناسا کے ماہر فلکیات نے ایک ستارے کے گرد زمین کے حجم کے سات سیاروں کو گردش کرتے ہوئے دریافت کر لیا ہے۔ سائنسی جریدے نیچر کے مطابق ان سیاروں کو ناسا کی سپٹزر سپیس ٹیلی سکوپ اور دیگر آبزرویٹریز نے دریافت کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ستارے ٹریپسٹ ون زمین سے چالیس شمسی سال کے فاصلے پر ہیں۔ جن پر مائع پانی ہونے کے امکانات ہیں جبکہ خلا میں ان کی گردش ایسی جگہ ہے جہاں ان کے قابل رہائش ہونے امکانات زیادہ ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سیاروں کی فضا کا مشاہد ہ ٹیلی سکوپ سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہاں اوزون کے آثار ملتے ہیں تو یہ بات ان سیاروں پر زندگی کے آثار کی جانب اشارہ کر تی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں