ٹرمپ پر عہدہ صدارت کا بوجھ،کیبن فیور کا شکار ہو گئے

ٹرمپ پر عہدہ صدارت کا بوجھ،کیبن فیور کا شکار ہو گئے

واشنگٹن:  جہاں ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ہی تنازعات کا شکار ہو گئے تھے اور دنیا بھر میں انکے فیصلو ں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا،اب امریکی دانشور بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا پر بوجھ قرار دے رہے ہیں۔
وہ بڑے بڑے فیصلے کرنے کے دعویدار تو تھے مگر حقیقت میں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دباو¿ برداشت کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس منتقل ہوئے ایک مہینہ ہونے کو ہے تاہم وہ وہاں کے ماحول میں خود کو ڈھال نہیں پا رہے۔
ان کے ایک مشیر کے مطابق ٹرمپ ' کیبن فیور'کا شکار ہیں،جس سے ان کے سر میں درد رہتا ہے اور جھنجلائے ہوئے نظر آتے ہیں تنگ آکر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے فارم ہاو¿س جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وائٹ ہاوس کے ماحول سے نجات مل سکے۔