اسلام آباد: پاناما کیس میں آج عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز کی سماعت میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے دلائل مکمل ہو گئے تھے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے بعد نعیم بخاری کے جوابی دلائل سنے۔ جسٹس کھوسہ نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے اپنے کسی جواب میں قطر کا ذکر کیا جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقاریر میں نہ قطر کا ذکر کیا اور نہ ہی کسی معاہدے کا بتایا۔
جسٹس کھوسہ نے کہا کہ نعیم بخاری کے دلائل کے بعد شیخ رشید صاحب کو سنیں گے۔ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل سے سوال کیا کہ جواب الجواب کے بعد آپ نے کیا کوئی دلائل دینے ہیں جس پر وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالتی سوالات ہوئے تو جواب دیے جائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں