نواز ،اردگان ملاقات میں دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

08:50 AM, 23 Feb, 2017

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں پرتکلف عشائیہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال میزبان نے خود کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی بارے گفتگو ہوئی۔ انہوں نے ترک صدر سے افغانستان میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے ترک صدر کو آئندہ ماہ پاکستان کے دورہ کی بھی دعوت دی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ حکام کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے۔ وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے میں ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گےجبکہ ترک ہم منصب کے ہمراہ پانچویں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دورے کے موقع پر مختلف شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں