نئی دہلی : بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سے اصلی کی بجائے نقلی نوٹ نکلنے لگے۔
نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں دو ہفتے قبل ایک شہری نے اے ٹی ایم سے 8 ہزار روپے نکالے، جس میں 2 ہزار کے چاروں نوٹ نقلی نکلے،شہری کی شکایت پر جب پولیس نے اے ٹی ایم سے نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی نکلا۔
جعلی نوٹ پہلی نظر میں دیکھنے پر بالکل اصلی جیسا لگتا ہے،نوٹ پر ریزرو بینک آف انڈیا کی جگہ چلڈرن بنک آف انڈیا اور بنک مہر کی جگہ پی کے کا لوگو درج ہے،واقعے کی ایف آئی درج کر کے تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سرکار نے چندماہ پہلے پرانے نوٹ ختم کرکے نئی کرنسی کا آغاز کیا تھا ۔ اس کے دوران لاکھوں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔