اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ایف 8 انڈر پاس ریکارڈ مدت میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد منگل 24 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز کے ساتھ مختلف انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرینا چوک انٹرچینج کی تکمیل جنوری میں متوقع ہے، جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔
محسن نقوی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے جلد نجات دینے کے لیے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ناگزیر ہے۔