لاہور: معروف بزنس مین جمشید اکبر کو دوبارہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی "پاکستان پولینڈ ٹریڈ ریلیشنز" سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کا نوٹیفکیشن صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میاں ابو زر شاد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جمشید اکبر کا انتخاب تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تسلسل کی غمازی کرتا ہے، خاص طور پر پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے۔