الیکشن کمیشن کی قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

09:18 PM, 23 Dec, 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو 31 دسمبر تک اپنے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے خبردار کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے بھی جمع کرانا ہوں گے، ورنہ ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اگر اراکین نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں، تو ان کے خلاف سیکشن 137 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں الیکشن کمیشن نے 18 اراکین کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر نااہل قرار دے دیا تھا۔ ان میں قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین شامل تھے۔
 
 

مزیدخبریں