کیلیفورنیا : گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے۔ گوگل نے ایک دلچسپ گیم اپنے سرچ انجن کا حصہ بنائی ہے جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں۔
اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل فون میں گوگل پر اسکوئیڈ گیم (Squid Game) لکھ کر سرچ کریں تو اس گیم کو کھیل سکتے ہیں جو بہت دلچسپ ہے۔
یہ گیم اس مقبول شو کے فرسٹ سیزن کے ریڈ لائٹ، گرین لائٹ چیلنج پر مبنی ہے۔
دنیا بھر میں لوگوں کو گوگل سرچ پریہ گیم دستیاب ہے۔ اسے کھیلنے کے لیے گوگل سرچ پر شو کے نام کو سرچ کرنا ہوگا۔
جب سرچ پیچ اوپن ہو جائے تو اسکرین کے نیچے ایک بھورے رنگ کا گیم پیڈ آئیکون نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرنے پر گیم کا آغاز ہو جائے گا۔
اس گیم میں آپ کو 6 افراد کو آگے بڑھا کر ڈول کے پاس موجود فنش لائن تک لے کر جانا ہے ۔
اگر آپ پلیئرز کو بروقت روکنے میں ناکام رہے تو گڑیا کا رخ آپ کی جانب ہونے پر ایک پلیئر غائب ہو جائے گا۔ اگر ایک بھی پلیئر فنش لائن تک پہنچ گیا تو آپ کو فاتح قرار دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسکوئیڈ گیم کا دوسرا سیزن 26 دسمبر سے شروع ہورہا ہے