کراچی :ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 4 سو روپے کی سطح پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر مستحکم رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جہاں فی اونس سونا 2622 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ استحکام عارضی ہو سکتا ہے، کیونکہ عالمی اور مقامی اقتصادی حالات کسی بھی وقت قیمتوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔