فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سانحہ 9 مئی کے 11 مجرموں کی جیل منتقلی

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سانحہ 9 مئی کے 11 مجرموں کی جیل منتقلی

لاہور: سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 11 مجرموں کی جیل منتقلی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔ ان مجرموں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی سزائیں مکمل کریں گے۔

حکام کے مطابق، فوجی عدالتوں نے سزا پانے والے 11 مجرموں میں سے 7 کو 10 سال قید بامشقت، 2 کو 6 سال، ایک کو 4 سال اور ایک کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان مجرموں میں سے 8 کا تعلق لاہور سے ہے، ایک کا اسلام آباد، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔

منتقل ہونے والے مجرموں میں لاہور کے علی شان، جان محمد خان، ضیا الرحمٰن، فہیم حیدر، محمد حاشر، عاشق خان، بلاول منظور شامل ہیں۔ جبکہ اسلام آباد سے عبدالہادی، راولپنڈی سے عمران محبوب اور نوشہرہ سے داؤد خان کو بھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجرم اپنے جرائم کی سزا کو کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کریں گے۔ سانحہ 9 مئی کے مجرمانہ واقعات کے بعد ان سزا یافتہ افراد کی جیل منتقلی کو ملک میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں