اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زر صدارت حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکارت کا پہلا دور آج ہوا، حکومت نے اپوزیشن سے آئندہ اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈ طلب کرلیا۔
اپوزیشن کی نمائندگی اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصرعباس نے کی، جبکہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی، خالد مقبول صدیقی، علیم خان، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر میٹنگ میں شریک ہوئے۔اجلاس کا آغاز مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعائے خیر سے ہوا۔
سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے اوریہ جمہوریت کا حسن ہے۔