اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کا پہلا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں جاری ہے

حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء اللہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، عبدالعلیم خان اور فاروق ستار اجلاس میں موجود ہیں، تاہم چودھری سالک حسین اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا مذاکرات میں شامل ہیں، جبکہ عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، حامد خان اور سلمان اکرم راجا اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

مصنف کے بارے میں