عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جج ناصر جاوید رانا کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جا سکے گا کیونکہ چھٹیاں قریب ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی جاری ہے۔

ایڈووکیٹ خالد چودھری نے توقع ظاہر کی تھی کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، لیکن عدالت نے کہا کہ جلد ہی اگلی سماعت کی تاریخ جاری کی جائے گی۔ بعد ازاں، عدالتی عملے نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے دورانِ ٹرائل 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے پہلے 23 دسمبر کو سنائے جانے کی توقع تھی۔

مصنف کے بارے میں