اسرائیلی فورسز کا فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

09:04 AM, 23 Dec, 2024

غزہ: اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جبالیہ میں ہونے والے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہو گئے، جس سے غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45,259 تک پہنچ گئی۔ اس دوران 54 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی تعداد 107,627 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں اور اسے تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غزہ میں حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔

یونیسیف کے ترجمان نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو "قبرستان" سے تشبیہ دی، جہاں بچے سردی، بیماری اور نفسیاتی صدمات کا شکار ہیں۔ 96 فیصد خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں