190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ مؤخر، نئی تاریخ دی جائے گی

08:57 AM, 23 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، لیکن احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کیا کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا اور نئی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے اس ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، جس دوران نیب نے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ اس کیس میں اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل ہیں۔ 27 فروری 2023 کو اس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

چند روز قبل احتساب عدالت نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس کا اعلان آج کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں