حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

08:52 AM, 23 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں منعقد ہو گا۔ اس ضمن میں حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اراکین کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو چکی ہے، اور سپیکر ایاز صادق نے دونوں پارٹیوں کی کمیٹیوں کے ارکان کو آج ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اجلاس ان کیمرہ ہو گا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شریک ہوں گے۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

مزیدخبریں