فینز کی پسند کے ایوارڈز: پی ایس ایل 10 میں شائقین کے جوش کا اعتراف

12:04 AM, 23 Dec, 2024

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا، جس میں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کریں گے۔

ایوارڈز کی چھ کیٹگریز میں بہترین بیٹر، بالر، آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس، اور بہترین انفرادی بالنگ پرفارمنس شامل ہیں۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق، سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان 11 جنوری کو کیا جائے گا۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ "شائقین کو ایوارڈز میں شامل کرنا ان کے جذباتی تعلق کا اعتراف ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب سفر پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں۔
 

مزیدخبریں