عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے: شہباز شریف

 عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے: شہباز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے۔شہاز شریف نے  پارٹی رہنما ئوں سے ملاقات میں کہا کہ  8 فروری 2024ء کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے۔


شہباز شریف سے ملاقا  ت میں  سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ 
 ،پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ  اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے، کارکن گھر گھر جا کر عوام کو متحرک کریں، نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرینگے۔


ان کاکہنا تھا کہ  ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں