اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ اعتراضات انتخابی نتائج کے بعدسننے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا فیصلہ آگیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سنیں گے۔
الیکشن کمشین کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے شیڈول اجراء کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی قرار دیا ہے۔