میڈیکل رپورٹس کلیئر،پرویز الٰہی کو  واپس جیل بھیج دیا گیا

07:34 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :چودھری پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کلیئر ہونے کے بعد  ا  ن کو دوبارہ جیل  بھیج دیاگیا۔ پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، طبعی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کلئیر آنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی، جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔طبیعت خرابی کے باعث چودھری پرویزالٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبعی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے۔

 ان کی ٹیسٹ رپورٹس کلیئرآئیں ہیں، چودھری پرویز الہٰی کی رضا مندی نہ ہونے پر تھیلیئم سکین ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔جس کے بعدان  کو ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیاہے۔

مزیدخبریں