بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ پرتنقید نہیں کرنا چاہتا: چوہدری نثار کا دوٹوک   اعلان

بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ پرتنقید نہیں کرنا چاہتا: چوہدری نثار کا دوٹوک   اعلان

راولپنڈی :  چوہدری نثار نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔چوہدری نثار نےر اولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں کہا بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔


سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے بانی تحریک انصاف اور ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا ہے۔

 چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے دوست ہیں میں ان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال رہا، ان پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا، کسی پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا میں اپنے کردار پر ووٹ لینا چاہتا ہوں۔میرے اوپر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں