ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ دونوں آپشن موجود ہیں: گوہر خان 

05:04 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما گوہر خان کا کہنا  ہے کہ   ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ دونوں آپشن موجود ہیں ۔ بیرسٹرگوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ     ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ دونوں آپشن موجود ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ  کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیاگیا۔ عدلیہ سے درخواست ہے ہماری پٹیشن جب بھی آّئے اسے سنیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایسے اقدامات سازش کا حصہ ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں 184 کے تحت اپیل دائر کی جاسکتی ہے، انتخابی نشان روکنے پر نشستیں آزاد امیدواروں کو ملیں گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مزیدخبریں