اتوار اور کرسمس پر بھی لاہور ہائیکورٹ کھلی رہے گی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں درپیش مشکلات پر درخواستیں فائل کی جاسکتی ہیں: چیف جسٹس امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ

اتوار اور کرسمس پر بھی لاہور ہائیکورٹ کھلی رہے گی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں درپیش مشکلات پر درخواستیں فائل کی جاسکتی ہیں: چیف جسٹس امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بڑا فیصلہ  کیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ، لاہور اور ملتان کی ڈائری برانچ آئندہ دو روز تک کھلی رہے گی۔ 

لاہور اور ملتان کی ڈائری برانچیں اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیوں کے باوجود کھلی رہیں گی ۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی ۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے متعلق درخواستیں لاہور ہائی کورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکتی ہیں جبکہ بہاولپور بنچ سے متعلق درخواستیں ملتان بنچ کی ڈائری برانچ میں دائر کی جا سکتی ہیں۔ ڈائری برانچوں کا عملہ دو دِن دفتری اوقات میں موجود رہے گا۔ 

مصنف کے بارے میں