حارث رئوف  بغیر پیڈ بیٹنگ کرنے آ گئے

04:33 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

میلبورن:حارث رئوف  بغیر پیڈ بیٹنگ کرنے آ گئے۔بگ بیش لیگ  میں  حارث رئوف ٹائمڈ آئوٹ سے بچنے کیلئے بغیر پیڈ بیٹنگ کرنے آ گئے۔آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران میلبورن سٹارز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے۔

بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبورن سٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔

میلبورن سٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائمڈ آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے۔ ان کو نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کی وجہ سے   حارث رئوف نے کسی گیند کا سامنا نہیں کیا۔

مزیدخبریں