کینیڈین سٹائل میں انگریزی بولنے پر طعنے ملتے ہیں کہ  پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں:اشنا شاہ

  کینیڈین سٹائل میں انگریزی بولنے پر طعنے ملتے ہیں کہ  پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں:اشنا شاہ

لاہور: لالی وڈ کی اداکارہ اشنا شاہ کاکہنا ہےکہ   کینیڈین سٹائل میں انگریزی بولنے پر طعنے ملتے ہیں کہ  پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔اداکارہ اشنا شاہ نےسوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں کہاکہ     کینیڈین سٹائل میں انگریزی بولنے پر طعنے ملتے ہیں کہ  پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔وائرل انٹرویو میں اشنا شاہ  کاکہنا تھا کہ  چوں کہ  میں کینیڈا میں پلی بڑھی ہوں، اس لیے ان کے انگریزی بولنے میں وہاں کا انداز زیادہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  میں  نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے، پہلے  کینیڈین سٹائل زیادہ ہوتا تھا۔


اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس باوجود میں  جب بیرون ملک ہوتی ہوں اور انگریزی میں زیادہ بات کر رہی ہوتی ہوں تو انداز کینیڈین بن جاتا ہے۔انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں بولتی ہیں تو لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ایسے ویسے کمنٹس کرتے ہیں۔

کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر  طعنے دیے جاتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میں نے پریانکا چوپڑا کو اتنا زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، اس لیے مجھے  اس بات کا احساس نہیں کہ وہ کس طرح بولتی ہیں ۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اشنا شاہ کو مشورہ دیا کہ اس لیے وہ انگریزی کے بجائے ہر وقت اردو میں بات کیا کریں۔

مصنف کے بارے میں