توشہ خانہ کیس: فیصلہ معطل کرنے کی عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ نے واپس کردی

03:12 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے  بانی  پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔

نیو نیوز کے مطابق اپیل کےساتھ لف کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں