اسلام آباد : توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
نیو نیوز کے مطابق اپیل کےساتھ لف کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے۔