اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے اپیل دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے۔ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں۔ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا۔
الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔انتخابات قریب ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں۔ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔