سائفرکیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ، اعظم خان، اسد مجید، آفتاب خان اور سیکرٹری داخلہ نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

12:26 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا اوپن ٹرائل جاری ہے ۔ کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کررہےہیں۔

 نیو نیوز کے مطابق اہم گواہ اعظم خان، اسد مجید  ، آفتاب احمد خان  اور سیکرٹری داخلہ نے بیانات قلمبند کرادیئے۔کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں ،شاہ محمود قریشی اور ان کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ضمانت دے دی تھی اور اسلام آبا د ہائیکورٹ کا ٹرائل ایک ماہ مکمل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ سائفر کیس میں 14 سال اور سزائے موت کے شواہد نہیں ہے ۔ شواہد کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ 2 سال سزا کا کیس بنتا ہے۔ 

مزیدخبریں