موبائل رجسٹریشن,سمزکی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے ہدایات جاری کر دی

11:33 AM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام کو واٹس ایپ، سوشل میڈیا اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے گردش کرنے والے فشنگ/دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق ہدایتی اعلامیہ جاری کر دیا۔   عوام سے اپیل کی ج گئی ہے کہ وہ نامعلوم نمبروں  سے بھیجے جانے والے  لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، یہ لنکس پی ٹی اے سسٹم   سے منسلک نہیں ہیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوا م ہوشیار رہیں اورسروسز کے لئے سرکاری پلیٹ فارم کا استعمال یقینی بنائیں، یہ لنکس پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سے منسلک نہیں ہیں۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نامعلوم نمبروں  کے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ  اس گمراہ کن پیغام میں بتایا جاتا ہے کہ صارف کی سم ”مشکوک سرگرمیوں“   میں ملوث پائی گئی ہے اور صارف کو دیے گئے لنک پر سم کی تعداد چیک کرنی چاہیے۔  ایک اور پیغام کے ذریعے کہا جا رہا ہے کہ ہے کہ فراہم کردہ لنک پر کلک نہ کر نے کی صورت میں  صارف کی فون رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔ یہ فریب دینے والے ہتھکنڈے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ 

پی ٹی اے کے مطابق یہ لنکس  اس لیے بھیجے جا رہے ہیں تاکہ صارفین نقصان دہ لنکس پر کلک کریں تاکہ ان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی جا سکے۔  

مزیدخبریں