لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب کی چنیوٹ میں کارروائی میں لاہور میں 50افراد کا قاتل پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چنیوٹ میں انٹیلی جنس کی اطلاع پرکارروائی کی جس کے دوران دہشتگرد غضنفر ندیم ساتھی سمیت مارا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوے۔
ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دہشتگرد غضنفر ندیم آئی ایس آئی فیصل آباد آفس پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشتگردی پھیلانے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔غضنفرندیم 2011 سے مفرور تھا، مختلف ادارے اس کو تلاش کررہے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، دہشتگرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کروایا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
وضح رہے کہ مارے گئے دوسرے دہشتگرد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔