پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا محمود جان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر شگئی کے علاقہ میں ایک پروگرام میں موجود تھے جس کمپاؤنڈ میں پروگرام جاری تھا اس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پی کے کو سخت سیکیورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا تاہم فائرنگ کے واقعے میں محمود جان سمیت کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لے آئیں گے۔