لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ ہمارے 10 ممبر پورے ہیں جن میں سے کچھ لوگ بیرون ملک اور کچھ عمرے پر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا عدالت کے فیصلے کے بعد جو وقت ملا ہے کوشش ہو گی کہ اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، اس کیلئے کم از کم 10 دن کا وقت ہونا چاہیے۔
کامل علی آغاز نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری قائل تھے کہ آئین اور قانون کے مطابق جیسا گورنر چاہتے ہیں، ویسا نہیں ہو سکتا، ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔