پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دیرپا امن یقینی بنا رہے ہیں ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا ، آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے اُن کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو مغربی سرحدوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے میرانشاہ میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی توجہ بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز ہے ۔ بھاری قربانیوں سے حاصل امن رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔
آرمی چیف کی ایس ایس جی افسروں اور جوانوں بشمول الضرار کمپنی سے ملاقات ، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے ۔ ایس ایس جی نے ہمیشہ اپن لوہا منوایا ہے ۔
واضح رہے کہ الضرار کمپنی کے افسران اور جوانوں نے بنوں آپریشن میں حصہ لیا تھا ۔