مونس الٰہی نے عمران خان سے مشاورت کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل کو دی

مونس الٰہی نے عمران خان سے مشاورت کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل کو دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل علی ظفر کے حوالے کی۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے انڈر ٹیکنگ کاکہنے پر بیرسٹر علی ظفرنے پرویز الٰہی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے انڈر ٹیکنگ لکھ کر مونس الٰہی کے حوالے کی۔
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی اور عمران خان سے مشاورت کے بعد انڈر ٹیکنگ بیرسٹرعلی ظفرکے حوالے کر دی۔ 
بعد ازاں بیرسٹرعلی ظفر لاہور ہائیکورٹ پہنچے اور سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو انہوں نے عدالت کے روبرو پرویزالٰہی کی دستخط شدہ انڈر ٹیکنگ عدالت میں پڑھ کرسنائی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کئے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد گورنر پنجاب کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں