لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت کو دی گئی انڈرٹیکنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ یقین دہانی کے ذریعے ایسے معاملات کو زیادہ دیر تک نہیں روکا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم یقین دہانی کے پابند نہیں تھے مگر ہم نے عدالت کا احترام کرتے ہوئے یقین دہانی دی مگر یقین دہانی کے ذریعے ایسے معاملات کو زیادہ دیر تک نہیں روکا جا سکتا، ان پر عمران خان کا خوف سوار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی کوشش کی اور چیف سیکرٹری کے ساتھ جو ہوا ایسا مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، انہوں نے عمران خان کے خوف میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، قوم انتخابات کی طرف جانا چاہتی ہے انڈرٹیکنگ سے اسے نہیں روکا جا سکتا۔