چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس

04:31 PM, 23 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔

گورنر پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ عدالت میں چیلنج ہے ، چودھری پرویز الہی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی ، درخواست میں گورنر پنجاب ، حکومت پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی فریق ہیں ۔

مزیدخبریں