پشاور:ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان پر فائرنگ کی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر محمود جان فائرنگ سے محفوظ ہیں ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، فائرنگ کرنےوالے ملزمان اور ڈپٹی اسپیکر میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے ۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ریگی گئے تھے۔